چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے مختلف چیلنجز کا بھر پور مقابلہ کیا، ترقی کےلیے پاکستان میں کی جانے والی کوششوں پرخوشی ہے ۔

Chinese President and Prime Minister greetings on Pakistan Day
چینی صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانی قیادت کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی گئی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت کے عزم سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کو چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے ایک خط میں پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان پر مبار کباد دی۔ انھوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کو اہمیت دی،پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، راہداری منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کے مفاد میں ہے۔








