counter easy hit

چینی وزیر خارجہ صدر کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینے کیلئے آج اسلام آباد پہنچیں گے

Wang Yi

Wang Yi

اسلام آباد (یس ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی دو روزہ دورے پر آج آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی، صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں فریقین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں خصوصا سیاسی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے۔ چینی رہنما کے دورے کا مقصد مارچ میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینا ہے۔