counter easy hit

چینی اپنے پیسے کے حوالے سے بہت کنجوس ہیں اوراب انہوں نے حکومت پاکستان سے۔۔۔۔ معروف صحافی نے عمران حکومت اور چائنا کے درمیان تجارتی روابط کے حوالے سے بڑا مشورہ دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ تحریک لبیک کے رہنماﺅں کوگرفتار کرکے دہشت گردی کی دفعات لگائی جارہی ہیں،ہمیں یہ نہیں بھولناچاہئے کہ تحریک لبیک ایک سیاسی جماعت ہے اور اسمبلی میں بھی ان کی رکنیت موجود ہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن نے کہا کہ اسلام آباد میں تحریک لبیک کے ایک درجن سے زیادہ رہنماﺅں کو گرفتار کرلیاگیاہے اور ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی نہیں بھولناچاہئے کہ تحریک لبیک ایک سیاسی جماعت ہے اور ان کی نمائندگی بھی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہہ دینا عمران خان ختم ہوجائے اور عمران خان کمزور ہوجائے گا ، ایسا ہر گز نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کریک ڈاﺅن شروع کردیا گیاہے اور آنیوالے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اتنے بڑے ہنگامے کوسمیٹ لیا گیاہے اور حکومت اب ذمہ داران کی گرفتاریاں کرنے جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین معاہدے میں ہر چیز پر بحث کی گئی ہے ، اس میں جو بھی دیا جائے وہ مختلف معاہدوں کے تحت دیا جائے گا ، چینی اپنے پیسے کے حوالے سے بہت کنجوس ہیں اوراب انہوں نے حکومت پاکستان سے معلومات مانگی ہیں کہ آپ اپنے خسارے کو کس طرح کنٹرول کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پچھلی حکومتوں سے شفافیت نہیں مل رہی تھی جو ان کو سی پیک کے حوالے سے چاہئے تھی ۔