counter easy hit

چین انٹار کٹیکا پر اپنا پانچواں اسٹیشن تعمیر کرے گا

China will build

China will build

کراچی……..چین عنقریب انٹار کٹیکا پر اپنا پانچواں اسٹیشن تعمیر کرے گا۔چین کے برف توڑنے والے جہاز سوئے لون نے انٹارکٹیکا کے گرد دوسری سیر مکمل کرلی ہے۔جس کے دوران انٹارکٹک میں چین کے پانچویں اسٹیشن کے لئے ممکنہ جگہ کا معائنہ کیا گیا۔چینی اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق چین انٹارکٹیکا میں پانچواں اسٹیشن تعمیر کرنا چاہتا ہے،چینی برف توڑ جہاز سوئے لون 75 روزہ سیر کے دوران پہلے اسٹیشن گریٹ وال بھی گیا جو کنگ جارج جزیرے پر واقع ہے۔ اس کے بعد وہ بحریہ راس میں گیا جہاں اس کے عملے کے اراکین اور سائنسدانوں نے مغربی انٹارکٹیکا کے علاقوں کا معائنہ کیا۔اس وقت چین کے انٹارکٹک میں چار اسٹیشن موجود ہیں، جن میں سے آخری سن 2014 میں کھولا گیا تھا۔