counter easy hit

چین صاف توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک

China to invest in clean energy

China to invest in clean energy

اقوام متحدہ ……….چین صاف توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہ ، عالمی سطح پر صاف توانائی میں سرمایہ کاری 330ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس میں چین کا حصہ 110ارب ڈالر ہے ۔
اس طرح وہ کلین انرجی میں سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ امریکہ کی اب سرمایہ کاری 57ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔یہ بات یہاں بلوم برگ نیو انرجی فنانس کے ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین اور بانی مائیکل لائبرچ نے ایک کانفرنس میں بتائی ہے ۔اس اجلاس کا مقصد دنیا میں کلین انرجی میں سرمایہ کاری کو بڑھا کر ایک ٹریلین ڈالر تک لاتا ہے تا کہ عالمی سطح پر آب و ہوا میں تبدیلی کو مناسب سطح پر لایا جا سکے ۔ اجلاس کے مقررین کا خیال تھا کہ ایک ٹریلین کی سرمایہ کاری سے درجہ حرارت میں دو ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی لا ئی جا سکتی ہے ۔ کانفرنس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ، سابق امریکی نائب صدر ا لگو ر اور نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے خطاب کیا ۔