counter easy hit

چین :خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ

China: Motorcycle rider

China: Motorcycle rider

بیجنگ……قسمت اچھی ہو تو خطرناک حادثے میں بھی جان بچ جاتی ہے،چین میں ٹرک موٹر سائیکل سوار کو گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا۔ موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
چین کے صوبے انہوئی میں ایک تیز رفتار ٹرک سامنے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا، بریک لگاتے لگاتے بھی موٹر سائیکل سوار ٹرک کے نیچے آگیا۔موٹر سائیکل تو مکمل طور پر تباہ ہوگئی لیکن موٹر سائیکل سوار ٹرک کے ٹائرز سے بچتا بچاتا سلائیڈ ہوتا ہوا باہر آگیا اور ہر قسم کی چوٹوں سے محفوظ رہا۔