counter easy hit

کرونا کے بعد چین نے بڑی پابندی ہٹا دی، عالمی سطح پر کاروبار بحالی کی طرف اہم قدم

اسلام آباد(یس اردو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکا میں چینی ائرلائنز کے آپریشنز میں پابندی کے بعد چین نے غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندی میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چینی ائیر لائنز کے امریکا میں آپریشنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چین کی طرف سے یونائیٹڈ ایئر لائنز اور ڈیلٹا ایئر لائنز کی پروازیں بحال نہ کرنے کے باعث امریکا نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ چین میں کووڈ انیس کی وبا کے بعد سال کے آغاز میں چین نے ان ایئر لائنز پر پابندی عائد کی تھی، جو رواں ماہ ہٹا دی جانا تھی۔ چین پر نئی امریکی پابندیوں کو دونوں ممالک کے مابین پہلے سے ہی جاری تجارتی و سفارتی جنگ میں تناؤ میں مزید اضافے کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website