وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان عظیم دوست اور شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عالمی طاقت اور دنیا کی قیادت کرنے والا ملک ہے۔

China is the country’s leading and the world superpower, Prime Minister
چینی صدر شی چن پنگ کی کتاب کے اردو ایڈیشن کی تقریب رونمائی سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کتاب میں سیاست کے ساتھ عام آدمی کی زندگی کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کتاب کا موضوع چین کی طرز حکمرانی ہے،جس سے گزشتہ 4 دہائیوں میں ترقی سے متعلق پتا چلے گا، ترقی کے لئے دونوں ممالک کو ثقافتی طور پر قریب آنا ہے، شی چنگ پنگ پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ چین کے ساتھ مل کر سی پیک پر کام کرنے پر فخر ہے ،منصوبے سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئےگی۔








