counter easy hit

چین پاکستان سمیت دنیا بھر میں 800 کول پاور منصوبوں پرکام میں مصروف

بیجنگ:  چین کی کمپنیاں پاکستان سمیت دنیابھرمیں کوئلے سے چلنے والے بجلی کی پیداوار کے سیکڑوں منصوبوں کی منصوبہ بندی یاتعمیرکررہی ہیں۔

China has engaged in 800 coal power projects across the world, including Pakistan

China has engaged in 800 coal power projects across the world, including Pakistan

ماحول کے تحفظ کیلیے کام کرنے والے جرمنی کے لابنگ گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً250 چینی کمپنیاں دنیا بھر میں مجوزہ یا تعمیر کیے جانے والے کول پاورکے نئے 1600 منصوبوں میں سے نصف منصوبوں پرکام کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں میں چین کی سرکاری انرجی جائنٹس چائنا ڈاٹانگ کارپوریشن، چائناہوآنینگ گروپ اور ایس پی آئی سی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگریہ منصوبے مکمل ہوجاتے ہیں تو دنیادے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کی صلاحیت میں 8لاکھ 40 ہزارمیگاواٹ کااضافہ ہوگا۔ یہ منصوبے چین، پاکستان، ملاوی، مصر اورجمیکا سمیت 62 ملکوں میں ہیں جن میں14ممالک ایسے ہیں جہاں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔

 دوسری جانب چین ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیے بھی پرعزم ہے تاہم ماحول کے تحفظ کیلیے کام کرنے والی تنظیموں نے ماحول کومتاثر کرنے والے کول پاورپروجیکٹس پرشدیدتحفظات کااظہارکیاہے۔ ارتھ لائف افریقامیں انٹرنیشنل کول نیٹ ورک کے رابطہ کارٹروشا ریڈی نے بتایااگرچینی حکومت واقعی خودکوماحول کے عالمی لیڈرکے طور پرمنواناچاہتی ہے تو پھر اسے کوئلے سے چلنے والے نئے بجلی گھرلگانے میں مصروف اپنی سرکاری کمپنیوں کوقابوکرناہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website