counter easy hit

چین سے 83 لاکھ سال پرانے بڑے دانتوں والے چیتے کی کھوپڑی برآمد

China exported 83 million year old skull of the big teeth Leopard

China exported 83 million year old skull of the big teeth Leopard

شنگھائی: چین میں معدوم ہوجانے والے خمیدہ دانتوں والے( سیبر ٹوتھڈ) 83 لاکھ سال پرانے ٹائیگر کی سب سے بڑی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے جس کی لمبائی 40 سینٹی میٹر کے برابر ہے۔

اس لحاظ سے اس ٹائیگر کا وزن 892 پونڈ اور لمبائی 3 میٹر سے کچھ زیادہ تھی یعنی آج برفانی علاقوں میں پائے جانے والے سفیدریچھ جتنا بڑا تھا، اس کے لمبے اور نوکیلے دانت جبڑے سے باہر تک تھے لیکن اس کے منہ کا دہانہ چھوٹا ہے جس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ یہ چھوٹے جانوروں کا شکار کرتا تھا۔ یہ اہم فاسل 83 لاکھ سال پرانا ہے جس کا سر تھوڑا سا متاثر ہوچکا ہے۔ نہصرف اب تک پائے جانے والے سیبر ٹوتھڈ ٹائیگر سے اس کا سر بڑا ہے بلکہ برفانی عہد کے ایسے ہی جانوروں سے بھی نمایاں ہے۔اس پر کام کرنے والے سائنسدان کے مطابق سیبر ٹوتھڈ ٹائیگر کے شانے 1.3 میٹر اونچے اور سر سے دم تک لمبائی 3.1 میٹر تھی جو ایک بالغ برفانی ریچھ کے برابر تھا، اپنے دانتوں کی بنا پر یہ دوسرے تیندوؤں سے بھی مشابہت رکھتا ہے۔ اسے ’’میکروؤڈسہوریبلس‘‘ کا حیاتیاتی نام دیا گیا ہے اور یہ پنا منہ آج کے شیروں کے طرح صرف 70 درجے تک ہی

China exported 83 million year old skull of the big teeth Leopard

China exported 83 million year old skull of the big teeth Leopard

کھول سکتا تھا۔ ماہرین کےمطابق اس اہم دریافت سے دانتوں والے چیتوں پر تحقیق میں غیر معمولی مدد ملے گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website