counter easy hit

چین:بغیر منطوری جینیاتی مادہ پر تحقیق کرنے والوںپر جرمانہ پر غور

China considers

China considers

بیجنگ ……… چینی حکومت نے سرکاری منظوری لئے بغیر جینیاتی مادہ کے بارے میں تحقیق کرنے والوں پر 10 لاکھ یوآن تک جرمانہ کر نے پر غورکر رہی ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ نے پیر کو متعلقہ قانونی مسودہ کے حوالے سے بتایا کہ اب کوئی بھی تحقیقی ادارہ یا فرد منظوری لئے بغیرچینی باشندوں کے جینیاتی مادے کا اندرون و بیرون ملک تحقیق کے لئے نمونہ حاصل نہیں کر سکے گا ۔ چینی باشندوں کا جینیاتی مادہ بیرون ملک لے جا نے پر بھی پابندی ہوگی ۔قانونی مسودے میں کہا گیا ہے کہ جینیاتی مادے کے بارے میںاجازت لئے بغیر تحقیق کرنے والوں کے جینیاتی نمونے ضبط کرکے انہیں 2 لاکھ یوآن سے لے کر 10 لاکھ یوآن تک کے جرمانے کئے جائیں گے اور ان پر دوسال تک کوئی تحقیقی کام نہ کرنے کی پابندی لگا دی جائے گی ۔مسودہ کے مطابق انسانی جینیاتی وسائل میں انسانی اعضاء،بافتیں ( ٹشوز)خلئے ، ڈی این اے اور ڈی این اے کی مصنوعات شامل ہیں۔ انسانی جینوم ، جینزیا جینزکی مصنوعات اور اس مواد سے حاصل کردہ معلومات بھی جینیاتی وسائل میں شامل ہوں گی۔