counter easy hit

چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 19 افراد ملبے تلے دب گئے

China coal mine blast, 19 people

China coal mine blast, 19 people

کان میں آگ لگنے سے مسلسل اٹھنے والے دھویں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ملبے میں پھنسے ہوئے 19 افراد کو نکالنے کے لئے کام جاری ہیں ۔
بیجنگ (یس اُردو) چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے انیس افراد ملبے میں دب گئے ہیں ۔
چین کے ایک شہر میں میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے وقت کان میں 52 کارکن کام میں مصروف تھے جن میں سے 33 افراد نکلنے میں کامیاب ہو گئے ، کان میں آگ لگنے سے مسلسل اٹھنے والے دھویں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ملبے میں پھنسے ہوئے انیس افراد کو نکالنے کے لئے کام جاری ہیں ۔