counter easy hit

چین: سڑکوں کی صفائی اب خود کار طریقے سے چلنے والے ٹرک کریں گے

ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔

China: Cleaning of roads will now automatically drive trucksاسی سلسلے میں چین میں بھی خود کار طریقے سے چلنے والی کئی گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں تاہم اب سڑکوں کی صفائی کرنے والے ڈرائیور لیس ٹرک بھی میدان میں آگئے ہیں

چین کے شہر شنگھائی میں خود کار طریقے سے چلنے والے ٹرک متعارف کروائے گئے ہیں جن کی باقاعدہ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے

بغیر ڈرائیور کے چلنے والے یہ جدید ٹرکس رات دو بجے اپنے کام کا آغاز کرتے ہیں اور 20منٹ میں اپنا کام پھرتی سے ختم کرکے سڑکوں کو صاف کردیتے ہیں۔

اس جدید ٹرک میں دیگر سہولیات کے علاوہ حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی الارم سسٹم، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔