counter easy hit

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق ہو گیا

امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان دور رس تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں بینکنگ کے شعبے سے گوشت کی تجارت تک معاملات شامل ہیں۔

China and US agreed on trade pact

China and US agreed on trade pact

امریکا کے وزیر تجارت ولبر راس نے کہا کہ یہ امریکا اور چین کے تجارتی تعلقات کی تاریخ میں حاصل ہونے والی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان فلوریڈا میں واقع ٹرمپ کی نجی رہاش گاہ پر طے پانے والے سمجھوتے کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے۔ راس نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تکنیکی بات چیت کے ایک اور دور کے بعد چین نے امریکا سے گوشت برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ تجارت کے مطابق سمجھوتہ کے تحت امریکی مائع گیس چین کو برآمد کی جائے گی اور چینی کمپنیاں کسی بھی وقت مائع گیس کے امریکی برآمد کندگان کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتی ہیں جن میں طویل المدتی سمجھوتے بھی شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website