چین کی کمیونسٹ جماعت نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کی جنگ دنیا کے لیے تباہ کن ہوگی۔

China and the US war will be disastrous for the world
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بنتے ہی امریکا اور چین کے درمیان جنگ کے آثار نمایاں ہوتے جارہے ہیں۔ایسا ہوا تو دنیا دو دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی۔ امریکی صدر انتخابی مہم کے دوران بھی چین پر کئی بار تنقید کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ وہ مسلسل ٹی وی انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر جنوبی چین کے ساحل کے حوالے سے چین پر سخت تنقید کررہے ہیں۔








