counter easy hit

چین نے روس کی نئی سلامتی پالیسی کی حمایت کر دی،ترجمان دفتر خارجہ

China also announced Russia' FO

China also announced Russia’ FO

بیجنگ…….چین نے پیر کو روس کی اپ ڈیٹ شدہ سلامتی حکمت عملی کو سراہا اور کہاکہ یہ روس چین تعلقات کے لئے مثبت ہے۔چینی وزرات خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا شون ینگ نے کہا کہ چین نے جمعرات کو روسی صدر ولادین میر پیوٹن کی توثیق شدہ ایک دستاویز دیکھی ہے جو کہ 2009میں اختیا ر کی جانے والی سلامتی حکمت عملی کا اپ ڈیٹ شدہ ورژن ہے ،چینی ترجمان نے کہا کہ چین کے صدر زی جن پنگ اور پیوٹن نے گذشتہ سال پانچ ملاقاتیں کی ہیںاور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میںاتفاق کیا ہے ۔چینی ترجمان نے کہا کہ عالمی اور علاقائی صورتحال خواہ کتنی ہی تبدیل کیوں نہ ہو چین اور روس نے روابط ،مشترکہ،ترقی کے فروغ اور عالمی انصا ف اور عالمی امن واستحکام کے تحفظ کی اپنی تزریواتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کا عزم کر رکھاہے ۔ ایک پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکا ن اور ابھرتی ہوئی اہم معیشتوںکے پیش نظر دونوں ممالک رابطے کی اپنی تزویراتی شراکت داری کو مشترکہ طور پر اعلیٰ ترین سطح پرفروغ دیںگے ۔ چین اور روس نے علاقائی اور عالمی امن واستحکام برقرار رکھتے ہوئے تعاون اور باہمی مفاد پر مبنی بین الاقوامی تعلقا ت کی نئی قسم کا عزم کر رکھا ہے ۔