counter easy hit

لاہور: بچوں سے بدفعلی کا گھناؤنا دھندہ کرنے والا گروہ گرفتار، 3 بچے بازیاب

children of sodomy arrested the group,

children of sodomy arrested the group,

لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کا گھناؤنا دھندہ کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ تین بچوں کو بازیاب بھی کرا لیا گیا۔
لاہور: (یس اُردو) داتا دربار کے اطراف میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ بدفعلی کے دھندے میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیور کی ٹیم نے ملزمان کی ریکی کرتے ہوئے تین افراد پر مشتمل گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ سرائے میں لوگوں کو قیام کی جگہ مہیا کرتے ہیں اور لوگ خود بچوں کو اپنے ساتھ لاتے ہیں جبکہ متاثرہ بچوں کا کہنا تھا کہ ان کو ورغلا کر اس کام پر مجبور کیا جاتا تھا اور ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی تھی۔ تاہم چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔