counter easy hit

16 دسمبر 2015 پورے پاکستان میں یوم تجدید وفا کے طور پر منایا گیا

Renewal Day Peshawar Tregdy

Renewal Day Peshawar Tregdy

فرانس (شاہ بانو) وہ بچپن جسے تھوڑا اور جینا تھا 16 دسمبر 2015 پورے پاکستان میں یوم تجدید وفا کے طور پر منایا گیا یہ ان معصوم شھیدوں کے نام تھا جو دسمبر 2014 کو دھشت گردوں کی سفاکانہ کاروایوں کا نشانہ بنے .پاک پروردگار کو ان معصوموں کی شھادت منظور تھی جو بچے اپنے والدین کے انگن کے پھول تھے وہ باغ جنت کے پھول بنا دئے گے۔

” بچھڑے کچھ اس ادا سے کہ رت ھی بدل گی ” پوری پاکستانی قوم رنج و الم میں ڈوب گئ وہ غنچے جنھیں ابھی کھلنا تھا مسل دیے گئے.ٰ ٰیہ حملہ پاکستان کے مستقبل پر تھا یہ حملہ تعلیم پر تھا .ننھے شھدا نے ساری قوم کو اکھٹا تو کر دیا مگر ماؤں کے خواب چکناچور ھو گئے ان کی آنکھوں کا نور چھن گیا پاک پروردگار ان ماؤں کے دلوں کو قرار دے اور صبر کی دولت سے مالا مال کر دے آمین ! اس عظیم قربانی کی بدولت آج پاکستان کا ھر بچہ ایک مجاھد بن چکا ھے اور فولادی عزم کے ساتھ اپنی جنگ علم کے محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ھے۔

ھم ھیں مجاھد ھم نہ رکیں گے ،ھم ھیں مجاھد ھم نہ جھکیں گے” پوری پاکستانی قوم نے شمعیں روشن کر کے ان معصوم شھدا کو خراج عقیدت پیش کیا .ا یہ امید کی شمعیں ھیں جو ھمیشہ جلتی رھیں گی ان کی یادوں کے چراغ ھمیشہ ھمارے دلوں روشن رھیں گے