counter easy hit

بچے حوالگی کیس ، ہائیکورٹ نے میاں بیوی کو صلح کیلئے مہلت دے دی

Child custody case

Child custody case

بچوں کا ماں سے ملاقات سے انکار ، عدالت نےبچوں کی حوالگی کے حوالے سے فیصلہ سنانے کیلئے تین بجے کا وقت مقرر کر دیا
لاہور (یس اُردو) حوالگی کیسوں میں والدین کی انا کی بھینٹ چڑھنے والے معصوم بچوں کی چیخ و پکار ہر دل کو مغموم اور ہر آنکھ کو نم کردیتی ہے ، جھنگ کی نسیم اختر نے لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی کے لئے درخواست دائر کی ۔ پانچوں بچے جب عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس شہزاد ملک نے میاں بیوی کو دوپہر تین بجے تک صلح کا وقت دیا اوربچوں کی ماں سے ملاقات کا حکم سنایا ۔ بچوں نے ماں سے ملنے سے انکار کردیا اور احاطہ عدالت میں چیخ و پکار شروع کردی ۔ احاطہ عدالت میں میاں بیوی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے رہے اور آخر کار نسیم اختر صلح کے لئے تیار ہوگئی ۔ بچوں کی حوالگی کیس کا حتمی فیصلہ تین بجے دوپہر سنایا جائے گا ۔