counter easy hit

ایڈیٹر انچیف جنگ نیوز میر شکیل الرحمن کو جمہوریت پسندی کی سزا دی جارہی ہے، صحافیوں کو سوال پرقید کردینا بدترین آمریت، شیخ جاوید طارق

ایڈیٹر انچیف جنگ نیو ز میر شکیل الرحمن کو جمہوریت پسندی کی سزا دی جارہی ہے، صحافیوں کو سوال پرقید کردینا بدترین آمریت، شیخ جاوید طارق

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر شیخ جاوید طارق نے جنگ جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی  گرفتار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ نیوز گروپ نے قیام پاکستان سے آج تک جمہوریت کی خدمت اورآمریت کیخلاف جدوجہد کی ہے۔ گروپ کے سربراہ کی گرفتاری تمام صحافتی اداروں کو پیغام ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں۔

انھوں نے کہا کہ سوالیوں کے چبھتے ہوئے سوالوں کا حل ڈھونڈ کر ملک کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جاتا ہے جبکہ بدترین آمریت کی راہ پر چلنے والے ایسا نہیں کرسکتے اس لیے وہ جنگ جیو کی آواز دبانا چاہتے ہیں جوکہ انتہائی بدترین ہے۔ حکومت کو اس اقدام کے بیہانک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

 

 

Chief Organizer PMLN France Sheikh Javed Tariq condemns on Mir Shakil issue

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website