counter easy hit

تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے خلاف ضابطہ کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے احتساب و ڈسپلن کا فیصلہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) تحریک انصاف فرانس کا انتہائی معتبر نام اور ہردلعزیز راہنما ملک عابد تنظیم کے صدر برقرار رہیں گے، تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے احتساب و ڈسپلن کی اپیلیٹ کمیٹی ان کیخلاف ایس سی اے ڈی یورپ کی طرف سے جاری ہونے والے معطلی کے نوٹیفکیشن اور شکایات کا بغور جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ملک عابد نے خلاف ضابطہ کوئی کام نہیں کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپیلیٹ کمیٹی اسلام آباد نے 6 نومبر کو زوم ویڈیو میٹنگ کے زریعے پیرس سے براہ راست ملک عابد کی اپیل پر کارروائی کی۔ جس میں بتایا گیا کہ ملک عابد اور تحریک انصاف کے سینٹرنائب صدر شیخ نعمت اللہ کے درمیان ذاتی وجوہ کی بنا پر تنازعہ پیدا ہوا۔ جو کہ تحریک انصاف فرانس کے کچھ سینئر راہنمائوں کی سرکردگی میں ہونے والی ایک نجی محفل میں طوالت اختیار کرگیا۔ جس کے بعد سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ نے ان کیخلاف کمپلینٹ دائر کی اور جس کے نتیجے میں ان کا صدارت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ اپیلیٹ کمیٹی نے ایس سی اے ڈی یورپ کے ممبرا چوہدری گلزار لنگڑیال اور ڈاکٹر محمد علی خان کو بھی سنا اور اس نتیجے پر پہنچی کہ ایس سی اے ڈی یورپ نے واقعے کے سیاق وسباق سے ہٹ کر فیصلہ کیا۔ جوکہ اس کے دائرہ اختیار سے تجاوز کے مترادف ہے۔ اس لیے اپیلیٹ کمیٹی ایس سی اے ڈی یورپ کے 27 اکتوبر کو دیے گئے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے ملک عابد حسین کو فوری طور پر صدر کے عہدے پر بحالی کا فیصلہ سناتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website