counter easy hit

وزیراعلیٰ سندھ کا لیاری کے رہائشوں کیلئے فلیٹس اور صاف پانی کی فراہمی کا اعلان

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ لیاری میں غریب افراد کو ایک ہزار فلیٹس اور پینے کا صاف پانی جلد فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں لیاری کی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ لیاری ڈویلپمنٹ پیکیج پر عملدرآمد کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے جس کے تحت ایک بلین روپے کی ترقیاتی سکیمیں ، تین ماہ میں پانی کی فراہمی اور لیاری میں بلاول بھٹو انجنیئرنگ کالج کا قیام شامل ہے۔

انہوں نے کہا لیاری میں غریب افراد کو ایک ہزار فلیٹس اور پینے کا صاف پانی جلد فراہم کیا جائے گا۔