counter easy hit

وزیر اعلیٰ پنجاب کی گوجرانوالہ سینٹرل جیل آمد۔

گوجرانوالہ( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سینٹرل جیل سے نکلتے ہوئے ایک شخص وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سینٹرل جیل سے نکلتے ہوئے ایک شخص وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا، پولیس اہلکار اسے گسیٹ کر گاڑی سے دور لے گئے، وزیر اعلی نے اپنی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والے شخص کی درخواست وصول کر لی، احتجاج کرنے والے متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ مجھے انصاف دیا جائے، میری فریاد کو سنا جائے۔احتجاج کرنے والے شخص محمد احمد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹےحماد کو 3 اپریل کو قتل کیا گیا، صدر پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کی درخواست پر ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی، ذرائع کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار میں بھی غریب شہری انصاف کے لیے وزیراعلیٰ کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔ خیال رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان کی جانب سے گوجرانوالہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سینٹرل جیل میں قیدیوں سے ملاقات بھی اور ان کے مسائل سنتے ہی فوری طور پر انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی معائینہ کیا اور جیل حکام کو ہدایات کیں کہ تمام قیدیوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک روا رکھا جائے، جبکہ قیدیوں سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے تاکہ جب وہ جیل سے باہر نکلیں تو پھر کسی جرائم پیشہ سرگرمی کی طرف مائل نہ ہو سکیں بلکہ ایک اچھے شہری کی طرح زندگی گزاریں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website