yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

1000 ارب نہیں بلکہ۔۔۔ ملک ریاض سے کتنی رقم مانگی ہے؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سچ پوری قوم کے سامنے رکھ دیا

Web Editor November 14, 2018November 14, 2018 1 min read
Chief Justice Saqib Nisar put the truth in front of the entire nation
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی زمین الاٹمنٹ سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔ بحریہ ٹاؤن کے وکیل اعتزاز احسن نے مزید دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے اپنے دلائل دیں پھر درخواست کو دیکھیں گے جبکہ ضرورت پڑی تو مزید دستاویزات منگوا لیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تخت پڑی کی زمین سرکاری تھی اس لیے چار کنال خرید کر باقی شامل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وکیل بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ تخت پڑی زمین کا سرکاری ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی دستاویزات پر انحصار کر کے ہی فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن صاحب، ایک بات واضح کردوں ایک انچ اراضی پر بھی قبضہ ہوا تو بخشیں گے نہیں، لوگوں کو مار کر زمینوں پر قبضہ کیا گیا، عدالت نے رعایت دینا ختم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین کی الاٹمنٹ میں سابق وزیر اعلیٰ اور دیگر لوگوں کا کیا کردار ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جنگلات کی زمین دی گئی۔ وکیل چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کوئی زمین الاٹ نہیں کی جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ 270 کنال زمین وزیر اعلیٰ کے خاندان کو ملی۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے زمین ملک ریاض تک کیسے پہنچی، سب انکوائری میں سامنے آجائے گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے فیصلہ سمری پر لیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعلی کو سمری ملی بھگت سے گئی ہو گی، وزیر اعلیٰ کو زمین الاٹ کرنے کا اختیار کس نے دیا، نیب کو بھجوانے کے لیے یہ بہترین کیس ہے۔ دوران سماعت ملک ریاض نشست سے اٹھ کر روسٹرم پر آگئے تو چیف جسٹس نے ان پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے ملک ریاض ایک عام آدمی ہیں، ملک ریاض عدالتی کارروائی میں بار بار مداخلت کرتے ہیں، کیوں نہ انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیں، وکیل کے دلائل پسند نہیں تو وکیل تبدیل کر لیں، جائیں اور اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سارا کا سارا اختیار کے ناجائز استعمال کا کیس ہے، 10 ہزار درخت اکھاڑ دیئے گئے، اس وقت وزیر اعلیٰ کون تھا؟ کس اختیار اور قانون کے تحت زمین الاٹ ہوئی؟ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جنگل میں منگل ہوگیا، یہ دلیل قابل قبول نہیں ہے، زمین کی حد بندی وزیراعلیٰ نے خود کرائی، منصوبہ شروع ہونے کے بعد زمین چوہدری خاندان کے بچوں کو تحفے میں دی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ماحولیاتی نقصان کا ازالہ کون کرے گا جس پر وکیل بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ درخت کاٹنے کا کوئی ثبوت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کبھی زمین کی حد بندی کی سمری وزیر اعلیٰ کو نہیں گئی، حد بندی کے بعد زمین وزیر اعلیٰ کے بچوں کو بھی منتقل ہوئی، جنگل کا جنگل اجاڑ دیا گیا، بحریہ ٹاون نے پہاڑ کا پہاڑ تباہ کر دیا، ملک ریاض سے ایک ہزار ارب زیادہ نہیں مانگا تھا۔ وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن نے اپنی زمین پر موجود درخت کاٹے تھے جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ایک کنال پر قبضہ ہوجائے تو پولیس بندے کو پکڑ کر لے جاتی ہے، حیران ہوں اتنے بڑے قبضے کے بعد لوگ آزاد گھوم رہے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ امریکا میں صدر کھوکھا الاٹ نہیں کر سکتا، وزیر اعلیٰ حکومت کا انچارج ہوتا ہے، چوہدری اعتزاز صاحب یہ نہ ہو بات کیس سے آگے چلی جائے، نقاب اٹھایا تو چہرے سامنے آجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ حکومت کا سربراہ ہونے کے ساتھ ایک خاندان کے سربراہ بھی تھے، انہوں نے ریاست کی زمین کا تحفظ کرنا تھا نہ کہ زمین الاٹ کرنا تھی۔ عدالت نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی زمین الاٹمنٹ سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
100 goals have been achieved in the plan? Get it
Previous Post عمران حکومت ان ٹربل ۔۔۔100 روز ہ پلان میں کن کن اہداف کو پورا کر لیا گیا ہے؟ جانیے
Next Post چیف جسٹس ثاقب نثار آج سپریم کورٹ میں کن اہم کیسز کی سماعت کریں گے؟ تازہ ترین خبر آ گئی
The latest news has come

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.