counter easy hit

چیف جسٹس پاکستان کا کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی و تشدد کا نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کراچی میں گزشتہ روز کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

 Chief Justice of Pakistan Notice torture and rape of a minor girl in Karachi


Chief Justice of Pakistan Notice torture and rape of a minor girl in Karachi

یس نیوزکے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ روزکراچی میں کورنگی ندی سے تشویشناک حالت میں ملنے والی بچی سے زیادتی اورتشدد کی خبروں پرواقعے کا نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ سے 48 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ میں طلب کرلی ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق بچی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، بچی کا تعلق سندھ کے شہر مٹھی سے ہے اوروہ کورنگی کے نجی اسکول میں پڑھتی ہے۔ بچی ابھی مکمل طورپرہوش وحواس میں نہیں جب کہ ورثاء میں سے کسی نے ابھی تک پولیس سے رابطہ بھی نہیں کیا۔اس سے قبل گزشتہ روزڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی تھی اورتھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹرقرارنے بتایا کہ بچی کے گلے اورہاتھ پرتشدد کے نشانات بھی ہیں.واضح رہے کہ جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عوامی مسائل پر از خود نوٹس لے رہے ہیں اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی واقعات پر متعلقہ حکام سے رپورٹس طلب کرچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website