counter easy hit

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری

CHIEF, JUSTICE, OF, PAKISTAN, APPROVED, THE, LAHORE, HIGH, COURT, CHIEF, JUSTICE, MANSOOR, ALLI, SHAH, AS, SUPREME, COURT, JUDGEاسلام آباد(اصغر علی مبارک)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی بطور جج سپریم کورٹ میں تقرری کردی گئی ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور سپریم کورٹ جج منظوری دے دی جس کے بعد ان کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔جسٹس منصور علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد جسٹس یاور علی شاہ کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
وزارت قانون نے مزید تعیناتیوں میں جسٹس ریٹائرڈ محمد فاروق شاہ اور شوکت علی رخشانی کو وفاقی شریعت عدالت کا جج مقرر کیا ہے۔وزرات قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں 6 ججز کو ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا جس میں جسٹس کوثر سلطانہ حسین، جسٹس ارشادعلی شاہ، جسٹس آغا فیصل، جسٹس عدنان اقبال چودھری، جسٹس امجدعلی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی شامل ہیں۔