counter easy hit

چیف جسٹس سندھ اور خیبرپختون خوا کے اسپتالوں پر بھی توجہ دیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے التماس ہے کہ وہ سندھ اور خیبرپختون خوا کے اسپتالوں پر بھی توجہ دیں۔

Chief justice also pay attention to the the hospitals of Sindh and Khyber Pakhtunkhwaسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت میں جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ رکوا دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیف جسٹس کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سےالتماس ہے کچھ  توجہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے اسپتالوں پر بھی دیں، جہاں کے عوام علاج کے لئے پنجاب کے اسپتالوں میں آتے ہیں۔