counter easy hit

چیف کوآرڈینیٹر یورپ و چیرمین شکیل چغتائی کی چیف آرگنائزر برلن نذیر چیمہ سے تعزیت

Shakeel Chughtai Praying

Shakeel Chughtai Praying

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیوروا ور مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق گزشتہ دنوں چیف آرگنائزر PML (ن)برلن نذیر چیمہ کے بھائی پاکستان میںقضائے الہی سے وفات پا گئے۔

ان دنوں اتفاق سے چیمہ صاحب جرمنی سے پاکستان گئے ہوئے تھے اور ابھی تک وہیں ہیں۔ اس المناک خبر پر مشہور ایشین صحافی و شاعر، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک PAT یورپ، ورلڈ چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنل KFI چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی AGRSمحمد شکیل چغتائی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے اس خبر سے بہت دکھ پہنچا ہے۔ میں اپنی ناسازی طبیعت کی بناء پرفوری تعزیت نہ کرسکا۔

لہذا میں اب اپنا انٹرنیشنل کے توسط سے چیمہ صاحب سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ خدا کرے وہ خیر سے برلن واپس آئیں۔ آمین۔بھائی ایک بازو کی طرح ہوتا ہے اور اسکے جدا ہونے کا غم بہت گہرا ہوتا ہے۔ میں اس نقصان عظیم پر آپکے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ میں ، PAT یورپ ،KF انٹرنیشنل ،AGRS کے جملہ عہدیداران و کارکنان اوردیگر ساتھی آپ کے بھائی کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے،انکے درجات بلند کرے اور آپ سب کو صبر، ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔آمین۔”