counter easy hit

شکاگو :بے قابو کار بیوٹی سیلون میں جا گھسی

Chicago

Chicago

کار خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بیوٹی سیلون کے اندر چلی گئی ، ڈرائیور سمیت تین زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا
شکاگو (یس اُردو ) امریکی شہر شکاگو میں بے قابو کار بیوٹی سیلون میں جا گھسی ۔ ڈرائیور سمیت تین خواتین زخمی ہوگئیں ۔ شکاگو میں تراسی سالہ خاتون ڈرائیور سے کار بے قابو ہو کر بیوٹی سیلون میں جا گھسی جس سے ڈرائیور سمیت تین خواتین زخمی ہوگئیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں کار کو بیوٹی سیلون میں تباہی مچاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔