yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شطرنج کی تاریخ اور دلچسپ کہانی

Web Editor April 17, 2019 1 min read
Chess's history and interesting story
Share this:

دنیا میں کھیلے جانے والے دلچسپ کھیل شطرنج کی تاریخ اور اس سے جڑے چند حیرت انگیز رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ شطرنج کا کھیل برصغیر میں ایجاد ہوا۔

برصغیر میں ساڑھے تین ہزار سال قبل گپتا خاندان کی حکومت قائم تھی اور اس دور میں ایک ’’سیسا‘‘ نامی شخص نے شطرنج ایجاد کی۔ سیسا شطرنج کا کھیل لے کر بادشاہ کے پاس حاضر ہوا تو بادشاہ بہت خوش ہوا اور اسی خوشی کے عالممیں سیسا سے پوچھا کہ’’مانگو کیا مانگتے ہو‘‘سیسا نے چند لمحے سوچا اور بادشاہ سے کہا کہ ’’حضور چاول کے چند دانے‘‘بادشاہ نے پوچھا ’’کیا مطلب‘‘سیسا بولا’’آپ شطرنج کے 64خانے شطرنج سے بھر دیںلیکن میرے فارمولے کے مطابق‘‘بادشاہ نے پوچھا ’’یہ فارمولا کیا ہے‘‘سیسا بولا ’’آپ پہلے دن پہلے خانے میں چاول کا ایک دانہ رکھ کر مجھے دے دیجئے،دوسرے دن دوسرے خانے میں پہلے خانے کے مقابلے میں دگنے چاول یعنی چاول کے دو دانے رکھ دیجئے، تیسرے دن تیسرے خانے میں دوسرے خانے کے مقابلے میں پھر دگنےچاول یعنی چار دانے رکھ دیں اور اسی طرح آپ ہر خانے میں چاولوں کی مقدار کو ڈبل کرتے چلے جائیںیہاں تک کہ چونسٹھ خانے پورے ہو جائیں‘‘۔ بادشاہ نے سیسا کے اس بیوقوفانہ مطالبے پر قہقہہ لگایااور یہ شرط قبول کرلی ، اور پھر یہاں سے دنیا کی وہ گیم شروع ہوئی جس سے آج مائیکرو سوفٹ جیسی کمپنیوں نے جنم لیا۔یہ بظاہر تو آسان سے کام دکھائی دیتا ہے لیکن یہ دنیا کا مشکل ترین معمہ تھااور آج ساڑھے تین ہزار سال گزرنے کے بعد شطرنج کے 64خانوں کو چاولوں سے بھرنا ممکن نہیں۔ بادشاہ نے پہلے دن شطرنج کے پہلے خانے میں چاول کا ایک دانہ رکھا اور اسے اٹھا کر سیسا کو دے دیا، سیسا چلا گیا، دوسرے دن دوسرے خانے میں چاول کے دو دانے رکھ دئیے گئے، تیسرے دن تیسرے خانے میں چاولوں کی تعداد چار ہوگئی، چوتھے روز آٹھ چاول ہوگئے، پانچویں دن ان کی تعداد 16 ہوگئی، چھٹے دن یہ 32 ہوگئے، ساتویں دن یہ 64 ہوگئے، آٹھویں دن یعنی شطرنج کے بورڈ کی پہلی رو کے آخری خانے میں 128چاول ہو گئے، نویں دن ان کی تعداد 256ہو گئی ، دسویں دن یہ 512 ہوگئے، گیارہوں دن ان کی تعداد 1024 ہوگئی، بارہویں دن یہ 2048 ہوگئے، تیرہویں دن ان کی تعداد 4096، چودہویں دن یہ 8192 ہوگئے، پندرہویں دن یہ 16384ہوگئے۔ سولہویں دن یہ 32768 ہوگئے اور یہاں پہنچ کر شطرنج کی دو قطاریں مکمل ہو گئیں اور بادشاہ کو تھوڑا تھوڑاسا اندازہ ہونے لگا کہ وہ مشکل میں پھنس چکا ہے

کیونکہ وہ خود اور اس کے سارے وزیر مشیر سارا دن بیـٹھ کر چاول گنتے رہتے تھے۔شطرنج کی تیسری قطار کے آخری خانے تک پہنچ کر چاولوں کی تعداد 80 لاکھ تک پہنچ گئی اور بادشاہ کو چاولوں کو میدان تک لانے اور سیسا کو یہ چاول اـٹھانے کیلئے درجنوں لوگوں کی ضرورت پڑ گئی۔قصہ مختصرجب شطرنج کی چوتھی رو یعنی 33واں خانہ شروع ہوا توپورے ملک سے چاول ختم ہوگئے، بادشاہ حیران رہ گیا۔اس نے اسی وقت ریاضی دان بلوائے اور ان سے پوچھا کہ شطرنج کے 64 خانوں کیلئے کتنے چاول درکار ہونگےاور ان کیلئے کتنے دن چاہئیں۔ بادشاہ کے وہ ریاضی دان کئی دنوں تک بیٹھے رہے لیکن وہ وقت اور چاولوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگا سکے۔ یہ اندازہ ساڑھے تین ہزار سال بعد بل گیٹس نے لگایا تھا۔بل گیٹس کا خیال ہے کہ اگر ہم ایک کے ساتھ انیس 19 زیرو لگائیں تو شطرنج کے 64 خانوں میں اتنے چاول آئیں گے۔بل گیـٹس کا کہنا ہے کہ اگر ہم ایک بوری میں ایک ارب چاول بھریں تو ہمیں چاول پورے کرنے کیلئے 18 ارب بوریاں درکار ہوں گی۔اور ان چاولوں کو گننے ، شطرنج پر رکھنے اور اٹھانے کیلئے ڈیڑھ ارب سال چاہئیں۔ آپ بھی یہ کلکولیشن کر کے دیکھ لیں ، آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔مگر یہ یاد رکھئیے کہ یہ حساب عام کلکولیٹر کے ذریعے نہیں لگایا جا سکے گا، یہ صرف کمپیوـٹر کے ذریعے ہی کلکولیٹ کیا جا سکتا ہے۔اس ایشو کو مینجمنٹ کی زبان میں چیس بورڈ رائس یاسیکنڈ ہاف آف دی چیس بورڈ کہا جاتا ہے۔شطرنج بنانے والے اور گپتا بادشاہ کو اس خوفناک مسئلے میں پھنسانے والے سیسا کو بادشاہ نے شطرنج کی چوتھی رو پر پہنچ کر گرفتار کروا دیا تھا کیونکہ بادشاہ کو شطرنج کے ہاف میں پہنچ کر چاول پورے کرنے کیلئے ساڑھے پانچ دن لگ گئے تھے۔وہ اگلے خانوں کی طرف بڑھا تو ملک سے چاول ختم ہو گئے، جس سے بادشاہ جھلا اٹھا اور انتہائی غصے میں شطرنج بنانے والے کا سر قلم کروا دیا اور یوں شطرنج کا موجد مارا گیا لیکن شطرنج کی سر دردی آج تک قائم ہے۔شطرنج بھارت سے ایران پہنچی، وہاں سے بغـداد، بغداد سے سپین اور پھر سپین سے یورپ چلی گئی اور آج پوری دنیا میں کھیلی جا رہی ہے۔کہا یہ جاتا ہے کہ شطرنج سیاست جیسی گیم ہے جس میں پیادے سے لیکر بادشاہ تک سارے کردار موجود ہوتے ہیں بس ایک کردار نہیں ہوتا اور وہ کردار ہے جج ۔ جی ہاں شطرنج میں جج نہیں ہوتا مگر سیاست میں ہوتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Indian woman Ankar asked question from Narendra Modi that they themselves became ashamed
Previous Post بھارتی خاتون اینکر نے نریندر مودی سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ وہ خود شرمندہ ہو کر رہ گئے
Next Post تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد کا مختلف ممالک میں تحریک انصاف کا نام استعمال کرنے والی ذیلی تنظیموں سے اعلان لاتعلقی
PTI secretary general Arshad retractable announcement from different sub-organizations using Tashkent's name in different countries

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.