counter easy hit

شطرنج مقابلے کے دوران ہوشیاری کھلاڑی کو مہنگی پڑ گئی‎،ٹورنا منٹ سے ہی باہر کر دئیے گئے ، حیران کن انکشاف

دبئی(ویب ڈیسک)شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے کے دوران جارجیا کا کھلاڑی غسل خانے میں چال چیک کرتے پکڑا گیا جس پر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا کے چیمپئن اور عالمی رینکنگ میں 400ویں نمبر پر موجود 26 سالہ کایوز نگالڈزا آرمینیا کے ٹگرن پیٹروسین کے خلاف دبئی اوپن کے چھٹے راؤنڈ میں کھیل رہے تھے، کھیل کے دوران شک پڑنے پر پیٹروسین نے حکام کو مطلع کیا کہ کایوز بار بار غسل خانے جارہے ہیں جس پر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے تلاشی کے دوران ان سے ٹشو پیپر میں لپٹا ہوا اسمارٹ فون برآمد کیا،اسمارٹ فون برآمد ہونے پر کایوز نے پہلے تو اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم فون پر ان کا فیس بک پیج کھلا ہوا تھا اور اس پر شطرنج کا پروگرام چل رہا تھا جس سے ان کا جھوٹ ثابت ہوگیا اور انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔مزید پڑھئیے :: دمشق (نیوز ڈیسک) شام اور عراق کے متعدد علاقوں میں داعش نے اپنی خلافت قائم کررکھی ہے اور داعش کا میڈیا ونگ اپنے زیر انتظام علاقوں کو ایک خوشحال فلاحی مملکت کے طور پر پیش کرتا ہے لیکن حال ہی میں انٹرنیٹ پر شائع کی جانے والی تصاویر نے داعش کی فلاحی مملکت کا پول کھول دیا ہے۔ داعش کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم
Raqqa is Being Slaughtered Silently
کے ارکان نے شدت پسند تنظیم کے دارالحلافہ رقہ کے بازاروں میں جاکر اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کچھ تصاویر بنائیں اور انہیں انٹرنیٹ پر شائع کردیا ہے۔ان تصاویر میں رقہ شہر کے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں خوراک کے لئے خوار ہوتے نظر آتے ہیں۔ داعش کا پردہ چاک کرنے والے ادارے کے بانی رکن ابو ابراہیم رقوی نے ان افسوسناک تصاویر کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ کبھی خوشحال زندگی گزارنے والے رقہ کے شہری اب سینکڑوں کی تعداد میں گھنٹوں قطاریں بنا کر کھڑے رہتے ہیں تاکہ انہیں کھانے کا کچھ سامان میسر آسکے۔ خوراک کے علاوہ شہر میں توانائی کی بھی شدید قلت بتائی گئی ہے اور انکشاف کیا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً 21 گھنٹے کے لئے بجلی نہیں آتی، جبکہ تشدد ہلاکتیں اور شدید خوف و ہراس اس کے علاوہ ہے۔واضح رہے کہ داعش کی طرف سے انٹرنیٹ پر کثرت سے تصاویر اور ویڈیو بھیجی جاتی ہیں جس میں اس کے زیر انتظام علاقوں میں لوگوں کو بہت خوش دکھایا جاتا ہے اور اکثر ویڈیوز میں لوگ داعش سے محبت کا اظہار کرتے دکھائے جاتے ہیں، مگر حالیہ انکشافات ظاہر کرتے ہیں کہ حقائق بہت مختلف ہیں۔

CHESS, PLAYER DISQUALIFIED IN THE MIDDLE OF THE GAME BECAUSE OF HIS OVER SMARTNESS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website