counter easy hit

شام میں کیمیائی حملہ بشار حکومت نے کیا، اقوام متحدہ کی تصدیق

نیویارک: اقوام متحدہ نے شام کے صوبہ ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملے میں بشار الاسد حکومت کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔

Chemical attack in Syria did the Bashar government, the United Nations Confirmationغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے او پی سی ڈبلیو کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس شام کے علاقے خان شیخون میں سارن گیس کا حملہ بشارالاسد حکومت نے کیا۔ یہ رپورٹ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے او پی سی ڈبلیو اور اقوام متحدہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جاری کی ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر لوئس چاربونیو نے کہا کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد اب بحث ختم ہوجانی چاہیے کہ خان شیخون حملے کا ذمہ دار کون تھا۔’ اپریل میں ہونے والے اس گیس حملے میں بچوں سمیت 80 عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے جسے تین سال کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا گیا تھا۔ شامی حکومت اور روس نے اس حملے کا ذمہ دار شامی باغیوں کو قرار دیا تھا تاہم اس بات کی تصدیق کی تھی کہ شامی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان شیخون میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔