counter easy hit

سوشل میڈیا پر نو سر بازی، جانور فروخت کی آڑ میں لوٹ مار

لاہور: عوام کے علاوہ سرکاری افسر بھی خوبصورت پرندے خریدنے کی آڑ میں ہزاروں روپے لٹا چکے ہیں

Cheat on social media, looting in animal salesسوشل میڈیا پر نوسر بازوں نے خوبصورت پرندوں اور جانوروں کی فروخت کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا، عام شہریوں کے علاوہ اعلیٰ عہدوں پر فائز افسر بھی پرندے و جانور خریدنے کے چکر میں ہزاروں روپے لٹا بیٹھے ، شکایات ملنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز اور ویب سائٹس پر جانوروں کی خرید و فروخت کا کاروبار عروج پر ہے، شہریوں کے علاوہ اعلیٰ افسر اور ملازمین بھی نہ صرف اس کاروبار سے منسلک ہیں بلکہ ویب سائٹس کے ذریعے جانور بھی خریدتے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے رابطہ کرنے پر جعلساز ایڈوانس رقم موبی کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے منگوا کر انہیں پرندے پارسل کرنے کا کہتے ہیں۔ بعد ازاں ویب سائٹس پر د ئیے گئے فون نمبر بند کر دئیے جاتے ہیں۔