counter easy hit

مسلم لیگ ن وطن پرستوں کی سیاسی جماعت ہے،چوہدری تنویر

Chaudhry Tanveer

Chaudhry Tanveer

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن وطن پرستوں کی سیاسی جماعت ہے جو کٹ تو سکتے ہیں مگر ملکی مفاد کے خلاف کوئی معاہدہ یا سمجھوتہ قبول نہیں کرتے ،عمران خان جمع خرچ رکھیں عوام باتوں سے زیادہ کام کو دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امید وار چیرمین یو سی قصبہ چوہدری تنویر آف فیض پور نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ میاں برادران کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیاایٹمی دھماکے ہوں یا اقتصادی راہداری کامنصوبہ میاں برادران نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے ہٹ کر قومی مفاد سامنے رکھ کر فیصلے کیے ہیںآج حکومت عوام ،اور افواج پاکستان ملکی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں پاک فوج ملک دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر چکی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اقتصادی راہداری سمیت دوسرے ترقیاتی کی تکمیل کے لیے جس منزل کا سفر شروع کیاہے اسے روکنا مخالفین کے بس کا روگ نہیں، انشااللہ پاکستان کی ترقی کی منزل قریب ہے اور عوام بہت جلد خوشحالی کا دور دیکھیں گے۔