counter easy hit

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نجی دورہ پر پیرس پہنچ گئے

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلی پنچاب چوہدری پرویز الہی نجی دورہ پر پیرس پہنچ گئے ،پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے کوآرڈی نیٹ چوہدری شاہین اختر سے ملاقات کی ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلی پنچاب چوہدری پرویز الہی نجی دورہ پر پیرس پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کی تنظیم کے ساتھ ملاقات کی ۔جبکہ کوآرڈی نیٹر چوہدری شاہین اختر اور جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین نے بھی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پر ویز الہی سے ملاقات کی باہمی امور کے علاوہ ملکی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کو فرانس میں پاکستان مسلم لیگ ق کو قائم رکھنے اور عوام کی بے لوث خدمت کرنے پر چوہدری شاہین اختر کی تعریف کی۔

Ch Pervez Elahi And Ch Shujaat Hussain Meeting

Ch Pervez Elahi And Ch Shujaat Hussain Meeting