counter easy hit

کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا، چوہدری سجاد ڈوگہ

Chaudhry Sajjad dugh

Chaudhry Sajjad dugh

پیرس(عمیر بیگ)کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ کامیاب ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد ملک ناقابل تسخیر ہو گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے رہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ لیکن پاکستان کو اندرونی طور پر بھی مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جس تیز رفتاری سے کرپشن نے جڑ یں مضبوط کی ہیں اس سے حکمران اور چند سرمایہ دار خاندان تو ضرور مضبوط ہوئے ہیں لیکن محنت کش دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہیں۔