counter easy hit

عبدالستار ایدھی قوم کے اصل ہیرو ہیں،چوہدری قمر زمان

Chaudhry Qamar Zaman

Chaudhry Qamar Zaman

بیلجئم (بیورو چیف)عبدالستار ایدھی کی وفات پاکستانی قوم کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے کہ عبدالستار ایدھی نے جس طرح قوم کی خدمت کی وہ کبھی بھلائی نہیں جا سکے گی۔ وہ پاکستانی قوم کے مسیحا اور اصل ہیرو تھے اور ان کی ناقابل فراموش خدمات پاکستانی قوم کے لئے ایک بڑا اعزاز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری قمر زمان سینئر رہنما پی پی پی بیلجئم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے