counter easy hit

فرانس کے قومی دن کے موقع پر دہشت گردوں کی غلیظ کاروائی پر افسوس ہے،چوہدری ندیم

Chaudhry Nadeem

Chaudhry Nadeem

پیرس(نمائندہ خصوصی )فرانس کے قومی دن کے موقع پر دہشت گردوں کی غلیظ کاروائی پر افسوس ہے ، ایسی بزدلانہ حرکت سے دہشت گرد ہمیں اور حوصلہ مند بنا رہے ہیں ، ہم دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کی عوام کے ساتھ ہیں ، ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو مل کر حکمت عملی بنانا ہو گی کہ آئندہ وہ ایسی غلیظ حرکت نہ کر سکیں اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے بھی کردار ادا کرنا ہو گا ، انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کے قومی دن کے موقع پر ہولی کھیلنے والے درندوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتنی چاہئے ، ہم دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کی عوام کے ساتھ ہیں ۔