counter easy hit

پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے :چوہدری ندیم

Chaudhry Nadeem

Chaudhry Nadeem

پیرس(نمائندہ خصوصی)پاک فوج کے کامیاب آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،کامیاب ضرب عضب آپریشن کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے ،آپریشن ضرب عضب کے دوسال مکمل ہونے پر پاک فوج کو مبارک باد پیش کرتے ہے ، دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور عوا م کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے لیکن حکومت عالمی سطح پر باآور کروانے میں ناکام رہی کہ پاکستانی قوم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہے۔