counter easy hit

پنجاب کے بجٹ نے بھی عوام کو مایوس کیا :چوہدری ندیم

 Chaudhry Nadeem

Chaudhry Nadeem

پیرس(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے بجٹ نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ہر شعبہ زندگی پر ٹیکسوں کے نفاذ کا اثر براہ راست غریب عوام پر پڑیگا۔ جنوبی پنجاب کے پہلے سے جاری پراجیکٹس کو فنڈز فراہم نہیں کئے جا رہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ندیم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں سے فنڈ نکال کر اورنج ٹرین اور میٹرو بس جیسے مہنگے منصوبوں پر لگا رہی ہے