counter easy hit

کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر ڈالیں ، چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس (عمیر بیگ)پانامہ لیکس کے انکشافات لرزہ خیز ،تحقیقات کرائی جائیں ،کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر ڈالیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات لرزہ خیز ہیں۔نواز شریف مرضی کا جوڈیشل کمیشن بنا کرمسلۂ دبانا چاہتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ وقت آ گیا ہے کہ قوم چوہدری برادران کی قیادت میں کرپشن کے خلاف مہم میں مسلم لیگ ق ساتھ دے۔