counter easy hit

ملک میں ہرطرف کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے :چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس (عمیر بیگ) ملک میں ہر طرف کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ اگر نیب پنجاب کا رخ کرتاہے تو اسے دبایا جاتاہے ، نواز لیگ احتساب نہیں چاہتی ، وہ نیب سے پریشان ہے۔ نیب نے مقدمات کی جو فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔ اس میں بڑے بڑے مگر مچھوں کے نام آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ اب دونوں بڑی پارٹیاں قانون میں تبدیلی کا سوچ رہی ہیں تا کہ نیب کے شکنجہ سے بچ سکیں۔