counter easy hit

وفاقی وزیر خزانہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں،چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں جن کا کہنا ہے کہ مہنگائی 46سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جسکے باعث غریب آدمی غریب تر ہوتا جا رہا ہے اور سبزی اور دالیں بھی اس کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر ورائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران ائیر کنڈیشنر کمروں سے نکل کر مارکیٹ کا دورہ کریں تو انہیں پتہ چلے گا کہ محض14ہزار روپے میں مہینہ تو دو ر، 10دن گزر بسر کرنا بھی مشکل ہے۔