counter easy hit

نواز شریف 7سوالوں کے جواب دیں،چوہدری منیر وڑائچ

 Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس(عمیر بیگ)وزیر اعظم کو پانامہ لیکس کے حوالہ سے پارلیمنٹ میں آکر اپوزیشن کے سات سوالوں کے جواب دینے ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس لیگی حکومت کی ریکارڈ کرپشن بے نقاب کر نے کا موجب بننے کے ساتھ ساتھ ن لیگی ٹولہ کی سیاسی تباہی کا باعث بنے گا۔