counter easy hit

لوڈشیڈنگ اور عوام کی پریشانی دونوں بڑھتی جا رہی ہیں،چوہدری منیر وڑائچ

 Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس(عمیر بیگ)لوڈشیڈنگ اور عوام کی پریشانی دونوں بڑھتی جا رہی ہیں ،بڑے آبی ذخائر اور کالا با غ ڈیم نہ بنائے تو یہ ملک کی بد قسمتی ہو گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس صدر چوہدری منیر وڑائچ کے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام کو نہ دن کو چین ہے اور نہ رات کو آرام ،حکومتی جانب سے 2018 میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے اعلانات کو عوام سے دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی مدت اقتدار کے خاتمہ کا سال ہے ، انہوں نے کہا کہ بڑے آبی ذخائر اور کالا باغ ڈیم نہ بنائے گئے تو یہ ملک کی بدقسمتی ہو گی، لوڈ شیڈنگ کے مستقل خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ،کالا باغ ڈیم بنائے بغیر سستی بجلی حاصل نہیں ہو گی۔