counter easy hit

مزدور آج بھی مشکلات کی چکی میں پس رہا ہے،چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir Warrich

Chaudhry Munir Warrich

پیرس(عمیر بیگ)حکمران مزدور و محنت کش طبقے کی بہتری کیلئے کو ئی عملی اقدامات نہیں کر رہے، پاکستان میں آج بھی مزدور اورمحنت کش طبقہ مشکلات کی چکی میں پس رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر ورائچ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام نے محنت کی عظمت کا بہترین دستور عمل پیش کیا ہے ،پا کستان کے قیام کا مقصد بھی ایک ایسے ملک کا حصول تھا جہاں محنت کشوں سمیت تمام لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں گے اور کو ئی کسی کا استحصال نہ کر سکے گا۔