counter easy hit

ن لیگ ناکام لیگ ثابت ہو چکی ہے،چوہدری منیر وڑائچ

Chaudhry Munir

Chaudhry Munir

پیرس(نمائندہ خصوصی)نئے مالی سال کے بجٹ میں 3621ارب روپے ٹیکس وصولیوں کا ہدف معیشت اور تاجروں کیلئے مایوس کن ہے اس کے علاوہ 1408اشیا ء مہنگی کر کے لیگی حکومت نے عوام کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے کے نئے ٹیکسز حکومت کی نا اہلی ،نا کامی اور عوام دشمنی کا ٹھوس ثبوت ہیں۔ن لیگ نے اپنے قول وفعل سے خود کو ناکام لیگ ثابت کر دیا ہے۔ معیشت سمیت تمام شعبہ جات لیگی حکومت کی نا کامی کی داستان سنا رہے ہیں