counter easy hit

چوہدری مختار بشارت کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر دوستوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرفان صدیق

Choudhary Mukhtar Express Condolences

Choudhary Mukhtar Express Condolences

فرانس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کے صدر چوہدری مختاربشارت کی ہمشیرہ کی وفات پراظہار تعزیت کےلئے ان کے گھر دوستوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کے سرپرست اعلٰی شیخ اصغر علی دولتالہ، مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کے چیئرمین ملک ناصر محمود، مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کے جنرل سیکرٹری، اے آر وائی نیوز فرانس کے نمائندے مرزا خالد بشیر، اے آر وائی نیوز فرانس کے کیمرہ مین میاں عرفان صدیق، مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنماچوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ اور پیرس کی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری تاجدین سکھیرا نے مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کے صدر چوہدری مختاربشارت کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءکرے (آمین)۔