counter easy hit

ہماری محرومیوں اورکوتاہیوں کا ازالہ اسوہ حسنہ پر عمل کرنے سے ہوسکتاہے ،چوہدری مختار گجر

Chaudhry Mukhtar

Chaudhry Mukhtar

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی نائب صدر چوہدری مختار گجر نے کہا ہے کہ تما م دینی مذہبی جماعتیں رمضان المبارک کے باسعادت مہینے میں مذہبی رواداری کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کے قیام کیلئے اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے میدان عمل میں آئیں تاکہ فرقہ واریت جو کہ ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے سے قوم کو نجات دلائی جاسکے، روزہ تزکیہ نفس کے ساتھ ہماری جملہ عادات میں خشوع و خضوع پیدا کرنے کا بھی بڑا موثر ذریعہ ہے یہ انسان کو متقی بنانے کا بھی زینہ ہے ، استقبال رمضان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری مختار گجر نے کہا کہ ہماری محرومیوں اورکوتاہیوں کا ازالہ اسوہ حسنہ پر عمل کرنے سے ہوسکتاہے مسلمان اپنے اتحاد اورقرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ماضی کی شان و شوکت حاصل کرسکتے ہیں اگر مسلمان نا اتفاقی اورگروہ بندیوں میں تقسیم نہ ہوتے تو آج کشمیرو فلسطین اوردوسری جگہوں پر بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی کسی کفر یہ طاقت کو ہمت نہ ہوتی یہ ملک اولیاء کرام ، شائخ و عظام کی مسلسل محنت اوردینی خدمات کاصلہ ہے ہمیں اپنے وطن کے لیے دن رات محنت کرنی ہے رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں رنجشوں کو بھلا دیں ملاوٹ مافیا اورگرانی پیدا کرنے والوں کو خدا کاخوف کرنا چاہیے ۔