counter easy hit

ن لیگ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے قوم بحرانوں کا شکار ہے،چوہدری محمد الیاس

 Chaudhry Mohammad Ilyas

Chaudhry Mohammad Ilyas

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) ن لیگ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے ملک و قوم معاشی و دہشت گردی سمیت دیگرشدید بحرانوں کا شکار ہے،چوہدری محمد الیاس۔ممبر CECو آرگنائزر تحریک انصاف حلقہ این اے107 چوہدری محمد الیاس نے حلقہ این اے107کے مختلف علاقوں کے معززین اور پارٹی کارکنان و رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران تنازعہ پر عالم اسلام کو اپنا مثبت کردار ادا کر کے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرا نا چاہے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بیرونی قرضوں کی ایسی دلدل کھود دی ہے جس میں ملک کا بچہ بچہ دھنسا جا رہا ہے ان کی ناقص پالیسیوں نے ملک و قوم کو مہنگائی دہشت گردی سمیت کئی طرح کے بحرانوں میں مبتلا کر دیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو نے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا سخت زیادتی ہے چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ ہماری سیاست بے لوث خدمت کے گرد گھومتی ہے ہمارے خاندا ن کا سیاسی و عوامی سماجی خدمات کا سفر صدیوں پر محیط ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا